الحمراء کی کاوش, ہم ایک ہیں

لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام فلاحی و اصلاحی ڈرامہ ”ہم ایک ہیں“ پیش کیا جا رہا ہے، جسے پرویز رضا نے تحریر کیاہے جبکہ قیصر جاوید اس کے ڈائریکٹرہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل نے اس کھیل کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کہاکہ اس ڈرامہ میں کرداروں کے ذریعے نئی نسل کے سامنے پاکستان کے قیام کے اغراض و مقاصد کے ساتھ ساتھ معاشرے می بہتری اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے روشن راہوں کی نشاندہی کی گئی ہے،اتحاد، یقین اور تنظیم کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے،ایسے مسائل جن سے سماجی اقدار کمز ور ہوتی ہیں،کے خاتمہ کے لئے کام کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فلاحی و اصلاحی ڈرامے پیش کرنے کا مقصدالحمرا کے پلیٹ فارم پر معیاری ڈراموں کو فروغ دینا ہے،شاندار معاشرتی و سماجی اقدار کا فروغ ہمارا مشن ہے۔ڈرامہ ”ہم ایک ہیں“ میں مسئلہ کشمیر کو بھی دنیا کے سامنے نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔کریشن ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں،ہمیں ڈرامہ میں اسکے خاتمہ کی نشاندہی ملتی ہے۔ڈرامہ ”اہم ایک ہیں“ 18فروری تک پیش کیا جائے گا۔ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد یہ ڈرامہ دیکھنے آ رہی ہے۔ڈرامہ”ہم ایک ہیں“میں پرویز رضا، ظفر ارشاد،صباء رضا، لیلیٰ صدیقی،وحید بٹ،افروزخان، شیزہ خان، شاہد اقبال،صائمہ وسیم، توقیر زیدی،ناصر میر، امان اللہ،مجتبیٰ شیخ،شازیب حیدر،محمد خان لودھی،محمد سلیم،منصور بھٹی، طلحہ محمود اورمحمد ارشد اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.