جنون عشق 12اپریل کو ہوگا

موسیقار ایم ارشد نے کردیا دعوی

معروف موسیقار ایم ارشد نے کہا ہے کہ اچھا میوزک فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس کی ماضی میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں.بہت سی فلمیں ایسی ہیں جو گیتوں کی وجہ سے سپر ہٹ ہوءیں. ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میری آنے والی فلم "جنون عشق”کے گیت ماضی کی یاد تازہ کر دیں گے. میرے ترتیب دیے ہوءے میوزک کو گلوکار راحت فتح علیخان ,سائرہ نسیم اور حمیرا چنا کی آواز میں ریکارڈ کیاگیا ہے.ایم ارشد کا کہنا تھا فلم "جنون عشق”کی نمائش 12اپریل کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ہو گی تاہم اس کا میوزک اگلے ماہ ریلیز کیا جاءے گا.اس کے فلمساز اصغر علی اور ہدایتکار نسیم حیدر شاہ ہیں. فنکاروں میں عدنان خان ماہی خان,شاہد , ماہ نور,آفرین پری ,لکی ڈیءر اور عامر قریشی شامل ہیں.

You might also like

Comments are closed.