گاڑی بھگا کر پولیس اہلکار کو نیچے روند نے والے شخص کے ساتھ پولیس نے کیا کیا

پولیس اہلکار رفاقت نے گزشتہ رات ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر کارسواروں کو روکا تھا

پولیس اہلکار رفاقت نے گزشتہ رات ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر کارسواروں کو روکا تھا۔جس پر کار سواروں نے پہلے پولیس اہلکار کو دھمکیاں دیں، پھر گاڑی بھگا کر اہلکار کو نیچے روند ڈالاتھا۔ جمیل پارک ملتان روڈ لاہور کا رہائشی کار ڈرائیور شعیب عرف شعیبی گرفتار ، گرفتار دیگر ملزمان میں پولیس اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا منصورہ کا رہائشی اسد علی اورطلحہ لیاقت شامل ملزمان کو ساندہ کے علاقہ سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی اور ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر قمر عباس ، ایس ایچ او مسلم ٹاؤن انسپکٹر شرجیل ضیاء،سب انسپکٹرز غلام باری اور یاسر بشیر اور اے ایس آئی رضوان نبی اور دیگر پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کی گرفت میں لیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن زبیرنذیر نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.