سینما انڈسٹری پاک فوج کے ساتھ ہے,جہانزیب بیگ

پاکستان فلم ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین جہانزیب بیگ نے کہا ہے کہ پورے ملک کی سینما انڈسٹری پاک فوج کے ساتھ ہے۔ پاکستان کے شاہینوں خصوصاً پائلٹ حسن صدیق نے جس طرح بھارتی طیارہ گرا کر جارحیت کا جواب دیا ہے اس سے 1965ءکی جنگ کی یاد تازہ ہوگئی ہے ۔ ہماری مسلح افواج اپنے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی خاطر ہمیشہ کے لیے بھارتی فلموں کی نمائش بند کرسکتے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہورہی۔ ملک میں مقامی فلموں کی سخت کمی ہے۔ حکومت کو ایک جامع پالیسی بنانی چاہیے جس کے تحت اپنے ملک میں اعلیٰ معیار کی فلمیں بنائی جائیں تاکہ ہمیں بھارتی فلموں پر انحضار ہی نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.