پاکستان سپرنگ فیسٹیول, نامور گلوکاروں کی پرفارمنس کیساتھ اختتام پزیر

تین روز جاری رہنے کے بعد پاکستان سپرنگ فیسٹیول اختتام ہوگیا. فیسٹیول میں نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کاجادو جگایا جبکہ اس موقع پر شہریوں کےلئے کھابوں کے سٹالز بھی لگائے گے تفصیلات کے مطابق پیور ایونٹ کے زیر اہتمام پاکستان سپرنگ فیسٹیول جشن بہاراں کا انعقاد لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں کیا گیا جس میں شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر گلوکار ابرارالحق ،مہک علی، کاشف علی بابر، سائیں ظہور، پپو سائیں ڈھول پلئیر ،سرمد قدیر، تاز سنگھ سٹرونینشن،اور نصیبو لعل سمیت دیگر نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی اس موقع پر گلوکاروں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے لاہور سمیت ملک بھر میں شاندار طریقے سے میوزک کنسرٹ شوز کا انعقاد کیا جارہا ہے جو خوش عین بات ہے جس کی وجہ سے میوزک انڈسٹری میں خاصہ جوش خروش پایا جارہا ہے گلوکارہ نصیبو لعل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں فلمیں بہت کم بن رہی ہیں ایک وقت تھا کہ میں ایک دن میں تین فلموں کے بطور پلے بیک گلوکارہ ریکارڈنگ میں ھصہ لے رہی ہوتی تھی مصروفیات اتنی زیادہ ہوتی تھی کہ میوزک کنسرٹ سمیت دیگر پروگرامز میں پرفارم کرنے کا وقت نہیں ملتا تھا جبکہ اب فلمیں نہ بننے سے میری ساری توجہ میوزک کنسرٹ اور دیگر تقریبات میں پرفارم کرنے پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بھی پرائیویٹ پروڈکشنز کی طرح عوام کو سستی تفریح فراہم کرنے کےلئے اس طرح کے فیسٹیولز کا انعقاد کریں جبکہ گلوکارہ مہک علی نے کہا کہ مجھے بے ھد خوشی ہے لاہور میں پاکستان سپنرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں نے اپنے پسندیدہ کھابوں کے ساتھ میوزک کے تڑکے کو بھی خوب انجوائے کیا اس طرح کی تقریب کے انعقاد پر پیور ایونٹ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں معروف گلوکار ابرارالحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹینشن اور جنگی ماحول میں لاہوریوں کے چہروں میں مسکراہٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوں سچ میں ہماری قوم زندہ دل قوم ہے جو اپنے پاکستان کےلئے ہر قربانی دینے سے گریز نہیں کرتی ان کی جانب سے مجھے اپنی پرفارمنس پر ہمیشہ بہت پیار حوصلہ افزائی حاصل ہوئی سردی رات دیر تک شائقین نے تمام فنکاروں کو کی پرفارمنس کو خوب سراہا جبکہ تقریب میں شریک بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار تاز سنگھ سٹرونینشن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں لندن سے ہرسال پاکستان میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے آتا ہوں یہاں کی عوام نے مجھے بہت پیار عزت سے نوازا لاہور اسلام آباد کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکا ہوں لیکن مجھے لاہور میں ہمیشہ پیار ملا یہاں کے کھانے اور زندہ دل شہری میرے دل میں راج کرتے ہیں پاکستان سپرنگ فیسٹیول تین دن تک لاہور میں سجایا گیا جہاں ایک سو سے زیادہ مختلف کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز لگائے گے جبکہ گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شہریوں کو بھرپور تفریح فراہم کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.