آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجراء کی سکرونٹی کا عمل شروع

سکرونٹی کا عمل سو فیصد شفاف بنایا جائے گا,اطہر علی خان

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان کی زیر صدارت آرٹسٹ انشورنس کارڈ کے اجراء کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے اجلاس الحمراء کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے فنون لطیفہ کے سینئر ترین اور تجربہ کار افراد کی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں نامورفلم ڈائریکٹر پرویز کلیم،شاعر ادیب ڈرامہ نگارو کالم نویس ڈاکٹر اصغر ندیم سید،جاوید اقبال کارٹونسٹ،ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان،ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے،ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغری صدف،ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی اور سنیئر صحافی ناصر نقوی شامل ہیں۔اجلاس میں الحمراء آرٹس کونسل کو موصول ہونے والی درخواستوں کابغورجائزہ لیا گیا۔جودرخواستیں معیار پرپورا اترتی تھی اور جن کے ساتھ مطلوبہ کاعذات منسلک تھے ان کو کلیئر قراد دے دیا گیا جبکہ نامکمل درخواستوں جمع کروانے والوں کا باقاعدہ اپنی درخواستیں مکمل کرنے کی اطلاع کی جائے گی یا انہیں انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.