فیاض الحسن چوہان کے اعزازمیں الوداعی تقریب, انسانیت کی خدمات کو ہمیشہ اپنا نصیب العین بنایا،میڈیا کے دوستوں کا مشکور ہوں,سابق صوبائی وزیر

آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ اور وائس آف پنجاب تاریخی اقدام ہیں،اطہر علی خان

سابق صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کے اعزاز میں الحمراء میں الوداعی تقریب کاانعقاد ہوا جس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان،ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے، ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمدانصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر کرن،پی ایس جمشید،انس اسلم دولہ کے علاوہ دیگر افسران اور عملہ نے شرکت کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے اس موقع پر کہا کہ سابق صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے وزارت اطلاعات و ثقافت کے ماتحت ادبی وثقافتی اداروں کو بہت اہمیت دی،وائس آف پنجاب ان کا قابل ستائش اقدام ہے۔ایگزیکٹودائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے نے کہاکہ ادب وثقافت کے لئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔سابق صوبائی وزیربرائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے وزارت اطلاعات وثقافت کے ماتحت کام کرنے والے تمام اداروں،ان کے سربراہوں اور افسران کابے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی اپنی استعداد کے مطابق ملک وقوم کی بہتری کیلئے نیک نیتی سے محنت کرنی چاہیے ہم باہمی تعاون سے مل جل کر آگے بڑھ سکتے ہیں میں نے اپنا کام نہایت دیانیداری سے نبھایا اور آئندہ بھی ملک وقوم کی خدمت کیلئے حاضر رہوں گا۔انھوں نے مزید کہا کہ میں میڈیا کے دوستوں کا ان کے تعاون پر مشکور ہوں۔

You might also like

Comments are closed.