تماثیل تھیٹر, دیکھ تماشہ, رمل کی زبردست پرفارمنس

کاسٹ میں ندا چودھری, مہک نور, گلفام, طاہر انجم,سرفراز وکی اور سیلم البیلاشامل

فلم اور اسٹیج آرٹسٹ رمل کی طویل عرصہ کے بعد تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ” دیکھ تماشہ” زبردست پرفارمنس, ڈرامہ شائقین نے دل کھول کرداد دی. رمل کی ایک سال کے بعد اسٹیج پر واپسی ہوئی ہے اس دوران وہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف رہیں. رمل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیج کو نہیں چھوڑا تھا ایک بریک لی تھی اب دوبارہ سے تماثیل تھیٹر میں پرفارم کرنا اچھا لگ رہا ہے. رمل پاکستانی فلم موسی خان کے مشہورگانے لگی لگی رے لگی لگی پر پرفارم کررہی ہیں. جس پر ڈرامہ شائقین ان کو دل کھول کرداد دیتے ہیں. ڈرامہ کی کاسٹ میں سیلم البیلا, ارم چودھری, مہلک نور, نداچوھری, تعبیر برال, گلفام, قیصر پیا, طاہر انجم, گڈو کمال, سرفراز وکی, رضی خان اور بٹ شرارتی شامل ہیں.

You might also like

Comments are closed.