شیر دل کی کاسٹ کی لاہور یاترا

ائرفورس کی وردی پہننا میرے لئے قابل فخرہے,میکال ذوالفقار

پاکستانی فلم” شیردل "کے ٹریلر اور دو گانے جاری کردئیے گئے . مقامی ہوٹل میں فلم کی کاسٹ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ہیرو میکال ذوالفقار نے کہا کہ یہ میرا ڈریم رول ہے پاکستان ائرفورس کی وردی پہننا میرے لئے قابل فخر ہے۔قوم میں ائرفورس کی بھارتی جارحیت کے خلاف کارروائی کے بعد جذبہ پیدا ہوا۔ہماری قوم ہمشکل میں متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کا معیار بہتر ہورہا ہے جس کے بعد ہمیں بھارتی فلموں کی ضرورت نہیں ہے۔فلم کے ذریعے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں. میکال ذوالفقار نے کہا کہ بھارت ہمارے فنکاروں کا غلط استعمال کرتا ہے ہمیں چاہیے کہ جب تک بھارت عزت سے نہ بلائے وہاں کام نہ کریں. پروڈیوسر نعمان خان نے دعوی کیا کہ آج تک پاکستان کی کوئی ایسی فلم نہیں بنی جو عالمی توجہ کا مرکز بن سکے اور ایک ایسا پیغام دے سکے کہ ہم باہمت ،جرات مند اور باصلاحیت ملک ،فوج اور عوام ہیں ۔ اس فلم کی تیاری کے دوران جنید جمشید اور ذوالفقار کا بہت ہاتھ ہے. 145سکرینوں پر 22مارچ کو یہ فلم چلائی جائے گی ۔فلم میں ولن کا رول کرنے والے اداکار حسن نیازی نے کہا کہ فلم ہر محب وطن کے دل کو چھوئے گی.فلم کے ہر پہلو پر بہت محنت کی گئی ہے .کئی شعبوں میں ہالی ووڈ سے ماہرین کی خدمات بھی کی گئی.اداکار عقیل نے کہا کہ ان کا فلم میں سکھ کا رول ہے جو دیکھنے والوں کو پسند آئےگا. عقیل نے کہا کہ یہ فلم نہیں ایک جہاد ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز ثابت ہوگی.

You might also like

Comments are closed.