کامسیٹس یونیورسٹی شعبہ میڈیا سٹڈیز کے وفد کا پی ٹی وی لاہور مرکزکا دورہ

طلبا نے پروڈکشن اور ایڈیٹنگ میں جدید رجحانات کے بارے آگاہی لی، نیوز سٹوڈیوز کا بھی دورہ 

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے  لاہورکیمپس میں شعبہ ابلاغیات  کے طلبا و طالبات نے پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکزکا معلوماتی و مطالعاتی دورہ کیا۔  55 رکنی وفد کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور محترنہ تسنیم کررہی تھی جس میں شعبہ کے دو بیجز کے طلبا و طالبات شامل تھے۔پاکستان ٹیلی ویژن لاہور کے جنرل منیجر سیف الدین نے وفد کا استقبال کیا جبکہ پبلک ریلیشنز آفیسر محمد شکیل ملک نے وفد کو پی ٹی وی کی تاریخ، پروگرامنگ اور دیگر امور کے متعلق بتایا۔
طلبا و طالبات نے پی ٹی وی کے شعبہ نیوز،حالات حاضرہ،  پروگرام،  انجینئرنگ، اورڈیزائنگ کے مختلف حصے دیکھے جہاں انہیں ان شعبوں کی ورکنگ کے بارے میں تفصیل سے بتا یا گیا، وفد نے لاہور مرکز کے سٹودیوز اور ایڈیٹنگ رومز کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پروڈکشن سے متعلق تکینکی معلومات اور ایڈیٹنگ میں جدید رجحانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طلبا طالبات نے آئیڈیا سے لیکر تکمیل تک پروگرامنگ کے تمام مراحل اوراس میں شامل تکنیکی اور انسانی مہارت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
طلبا و طالبات نے پی ٹی وی کے مختلف شعبوں کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی خصوصا سٹوڈیوز میں مارننگ ود جگن کاظم کے سیٹ اور کامیڈی پروگرام منجی کیتھے ڈاھنواں کی ریکارڈنگ کو سراہا۔ انہوں نے پی ٹی وی کے دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیا۔  اس موقع پرپی آو او نے طلبا و طالبات کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دئیے۔ 

You might also like

Comments are closed.