رحمان پورہ لاہور میں چسکا ہاؤس کی نئی برانچ کا افتتاح

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور سینئر اداکار راشد محمود نے ربن کاٹا

لاہور کے معروف علاقے رحمان پورہ میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور سینئر اداکار راشد محمود نے چسکا ہاؤس کا افتتاح کیا.اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور راشد محمود نے کہا کہ سب سے پہلے واحد کاشمیری کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے لاہور کے مرکز میں نئی پرانچ کھولی ہے. انہوں نے کہا کہ لاہور کھابوں کا شہر ہے آج یہاں کے معیاری کھانے کھا کر جہاں مزا آیا, وہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے. واحد کاشمیری نے گفتگو کرتے ہوئے ارشد انصاری اور راشد محمود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے 55سال ہوگئے ہیں اور میں اس کام کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں. لوگوں کو سستی روٹی فراہم کرنا میرا عزم ہے.اس موقع پر فہد کاشمیری ,شان احد کاشمیری, وقار اشرف, حافظ محبوب, اشفاق حسین , ٹھاکر لاہوری, نوید اختر صدیقی اور دیگر شامل ہیں.






You might also like

Comments are closed.