کامیڈین غفعار لہری کا اپنے استاد کو خراج عقیدت

پاکستان کے صف اول کے ون مین شو کامیڈین غفعار لہری نے کہا ہے کہ آج جو کچھ بھی ہوں اللہ پاک کے بعد اپنے استاد محترم فلم انڈسٹری کے لیجنڈ لہری صاحب کی بدولت ہوں. جب سے اپنے نام کے ساتھ لہری صاحب کا نام لگایا ہے اللہ پاک کا کرم ہوگیا ہے. غفعار لہری نے کہا کہ انور اقبال بلوچ ہمارے ملک کے لیجنڈ فنکار ہیں. ان کے اعزاز میں الحمراء میں ایک بڑا تاریخی ایونٹ 16مارچ کو ہونے جارہا ہے جس میں اپنی بنائی ہوئی نئی آئٹمز پیش کروں گا. جو دیکھنے والوں کو پسند آئیں گی. غفعار لہری نے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ اور قیصر جاوید کے ساتھ پی ٹی وی لاہور مرکز میں پروڈیوسر آغا قیصر عباس سے ملاقات بھی کی.

You might also like

Comments are closed.