گلوکار احمد نواز میوزیکل شو میں پرفارم کرنے سویڈن جائیں گے

گلوکار احمد نواز میوزیکل شو میں پرفارم کرنے سویڈن جائیں گے.احمد نواز نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی پرفارمنس” ماہی روسیا "اپنے استاد محترم غلام عباس صاحب کے سامنے کی تھی اور ان سے شاباش بھی ملی تھی. میں ان کا باقاعدہ شاگرد ہوں. احمد نواز نے بتایا کہ اب تک اپنے 18گیت بنائے ہیں جن کو کافی پزیرائی ملی ہے اور جو مختلف چینلز پر آن ائیر بھی ہیں. مجھے اندرون و بیرون ممالک بھی پرفارم کرنے کا بھرپور موقع ملا ہے. اللہ پاک کے بعد اپنے والد نواز انجم کی سپورٹ اور دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ گلوکاری کے میدان میں ہوں. احمد نواز نے کہا کہ بحرین, قطر, اومان, دبئی میں شوز کئے ہیں اب سویڈن میوزیکل شو کرنے جارہا ہوں. بیرون ممالک پاکستانیوں کی جانب سے کافی پیار ملا ہے. احمد نواز نے بتایا کہ ان شاء اللہ آئندہ کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کروں گا.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.