ڈاکٹر صغرا صدف کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں تقریب

ادب و ثقافت میں صغرا صدف نے بہت نام کمایا ۔پیرزادہ قاسم

پاکستان کا ادبی منظر نامہ میں صوفیانہ شاعری وادب کی بڑی اہمیت ہے۔ اس حوالے سے ممتاز شاعرہ، محقق اور کالم نگار ڈاکٹر۔صغرا صدف نے اہم کام کیا ہے۔ وہ ایک خوش فکر شاعرہ ہیں۔ اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں انہیں دسترس حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز شاعر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے لاہور سے ایک روزہ دورے پر آئی ہوئی ممتاز شاعرہ صغرا صدف کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں ایک تقریب میں کیا۔ تقریب کا اہتمام پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے تحت کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کہا کہ دنیائے ادب میں صغرا صدف کا بڑا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں وفود کا تبادلہ ہوتے رہنا چاہئے۔ اس طرح قربتیں بڑھتی ہیں۔ اس موقع پر محترمہ صغرا صدف نے کہا کہ میڈیا نے ادب وثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شاعری، افسانے کے علاوہ تصوف اور فلسفے پر کام کیا ہے جو کتابی شکل میں شائع ہو چّکا ہے

۔ پلاک ادارے کے ذریعے صوفی شعراء کے تراجم کو انگریزی اور اردو زبان میں شائع کیا گیا ہے۔تاکہ نئ نسل کو اپنے طاقتور ورثے سے روشناس کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے ادیبوں، فنکاروں اور صحافیوں کا آپس میں تبادلہ ہوتے رہنا چاہئے تاکہ ہم آہنگی کے رستے پر چلتے ہوئے ملک میں امن اور رواداری کی فضا قائم کی جائے ۔ اس موقع پر صغرا صدف نے اپنا کلام بھی سنایا۔ قبل ازیں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی، صدر عبدالوسیع قریشی اور کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ محمود احمد خاں سرور جاوید۔ نے خیر مقدمی کلمات کہے۔پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سابق سیکریٹری مقصود احمد یوسفی نے اظہار تشکر کیا۔ تقریب میں اعجاز احمد فاروقی مسعود بھٹی انصار زیدی فرحان الرحمان ابتداء میں راشد نور نے شاعرہ کا بھر پور تعارف کرایا۔ ڈاکٹر صغرا صدف کو یادگاری شیلڈ اور اجرک بھی پیش کی گئی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.