حدیقہ کیانی ,مہوش حیات کی حمایت کےلئے میدان میں آ گئیں

حدیقہ کیانی مہوش حیات کی حمایت کےلئے میدان میں آ گئیں

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اداکارہ مہوش حیات کی حمایت کےلئے میدان میں آ گئیں۔ انہوں نے مہوش حیات پر تنقید کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں دن بدن عدم برداشت اور نفرت انگیزی بڑھتی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں سول اعزاز ملنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ میں نے ء2006 میں تمغہ امتیاز حاصل کیا تھا۔ وہ وقت میرے لیے بہت حیرت انگیز اورخوشی سے بھرا ہوا تھا۔ میں نے لوگوں کی تنقید کے باوجود پاکستان میں اورپاکستان کے لیے کام کرنا جاری رکھا لیکن ہر سال ہمارے ملک میں نفرت انگیزی اور عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی جانچ پڑتال اور سائبر بلنگ یہ سب بہت خوفناک ہے۔ جب ہم لوگ محبت بانٹ سکتے ہیں اوراپنے ہم وطنوں کی کامیابیوں پر انہیں سراہ سکتے ہیں تو نفرت انگیزی پھیلانا بند کیوں نہیں کردیتے۔ ہمیں اپنے لوگوں کے اچھے کام کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے

You might also like

Comments are closed.