سائبر کرائم میں انتہائی مطلوب اشتہاری معطل ڈی آئی جی جنید ارشد گرفتار

ایف آئی اے نے اسپیشل اپریشن کرتے ہوئے معطل ڈی آئی جی جنید ارشد کوگرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے اسپیشل اپریشن کرتے ہوئے معطل ڈی آئی جی جنید ارشد کوگرفتار کر لیا ۔ ملزم جنید ارشد ایف آئی اے کو سائبر جرائم میں انتہائی مطلوب تھا جو بڑے عرصہ سے چھپا ہوا تھا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جنید ارشد کو لاہور کے ڈیفینس فیز 3سے گرفتار کیا۔ سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد نے اپنی سابق اہلیہ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔ جنید ارشد کے ساتھ جرم میں ملوث دانش احمد غنی کو عدالت سے سزا ہوچکی ہے۔ سابق ڈی آئی جی کے خلاف ایف آئی اے میں 2017 میں مقدمہ نمبر 59 درج ہوا جبکہ ان کی گرفتاری پر ڈی جی ایف آئی نے 5 لاکھ انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ مفررو ملزم جنید ارشد کو ایف آئی اے لاہور کی سائبر کرائم ونگ کی ٹیم نے گرفتار کیا۔ کاروائی کے دوران ایف آئی اے کی ٹیم کو ملزم کے ساتھیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ملزم جنید ارشد کی شادی عائشہ سبحانی سے ہوئی تھی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.