شاہدہ منی نے دی صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات و ثقافت بننے پر مبارکباد

صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب بنائے جانے پر مبارکباد

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب بنائے جانے پر مبارکباد دی ہے. اپنے ایک بیان میں شاہدہ منی نے امید ظاہر کی کہ صمصام بخاری ثقافت کے فروغ کے لئے اپنی صلاحیتں دکھائیں گے. شاہدہ منی نے کہا کہ پنجاب میں ثقافت کے حوالے سے بہت سے کام ہونے ہیں.فنکاروں کے ہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجراء کے ساتھ ساتھ ان کی مالی سپورٹ کی جانی چاہیے. فنکاروں نے صمصام بخاری کے آنے سے بڑی امیدیں وابستہ کرلی ہیں کیونکہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور انہیں اطلاعات کے ساتھ ساتھ پنجاب کی ثقافت کو بھی آگے بڑھانا چاہیے.

You might also like

Comments are closed.