وہاڑی پولیس کی کاروائی.ساہوکا سے اغواء ہونے والی 2بہنیں بہاولنگر سے بازیاب

وہاڑی پولیس کی کاروائی.ساہوکا سے اغواء ہونے والی 2بہنیں بہاولنگر سے بازیاب

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ساہوکا کو حسن بخش کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس دونوں بیٹیوں شمشاد بعمر 10سال اور ثناء بعمر 7سال کو کسی نے اغواء کر لیا ہے. جس پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 101/19درج رجسٹر کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا. کیونکہ بچیاں چھوٹی عمر کی تھیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے پولیس کا ملزم کو ٹریس کرنا اور بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرنا کسی چیلنج سے کم نہ تھا جس کے لئے ایس ایچ او ساہوکا انسپکٹر مظہر حیات کی سربراہی میں اے ایس آئی شیراز قمر پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے کر ساہیوال سمیت مختلف مشتبہ جگہوں پر ریڈ کئے اور آخر کار بہاولنگر سے کامیابی مل گئی اور دونوں بچیوں کو بحفاظت ٹریس کر لیا گیا. جبکہ ملزم پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں. اس موقع ڈی پی او وہاڑی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا پھول جیسی کمسن معصوم بچی کو ٹریس کرنا ہمارے لئے چیلنج سے کم نہ تھا اورہمیں احساس ہے کہ والدین کے لئے بچی کے بغیر رات گزارنا کتنا کٹھن مرحلہ تھا لیکن ہماری ٹیم نے محنت اور لگن سے کیس کو ٹریس کر کے بچی کو صحیح سلامت ریکور کیا جس کے لئے پوری ٹیم کو کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جانے کا اعلان کیا جاتا ہے. پولیس تھانہ ساہوکا نے جب بچھڑی بچیوں کو والد کے حوالے کیا تو اس غریب پکھی واس باپ کی آنکھیں نم ہوگئیں اس موقع پر اس نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بچیوں کو ٹریس کیا جس پر ہم شکر گزار ہیں جبکہ علاقہ کے لوگوں نے وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وہاڑی پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے

You might also like

Comments are closed.