فلم جنون عشق کا میوزک اور ٹریلر لانچنگ تقریب

فلم انڈسٹری کے ستاروں کی بھر پور شرکت, تقریب کو چار چاند لگ گئے

ہدایتکار نسیم حید رشاہ اور فلمساز اصغرعلی کی فلم” جنون عشق“ کے میوزک اور ٹریلرکی تقریب رونمائی گزشتہ روز مقامی ہوٹل میںہوئی جس میںفلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے فنکاروںاور شخصیات نے کثیرتعداد میںشرکت کرکے سماں باندھ دیا۔تقریب میں شرکت کرنے والوںمیں ممتاز ہدایتکار سید نور ،لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری،سینئر اداکارشاہد حمید،عرفان کھوسٹ،راشد محمود، ہدایتکار الطاف حسین ،محمد پرویز کلیم ،چودھری اعجاز کامران ،عدنان خان،عامر قریشی،ماہی خان،اچھی خان،جان عمر قاضی اور بہت سے دیگر افراد شامل تھے ۔اس موقع فلم کا ٹریلر اور گیت دکھائے گئے ۔

حاضرین نے انہیں بے حدپسند کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے فلمساز اور ہدایتکار کی کاوش کو سراہا اور فلم کی کامیابی کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ فلم کی نمائش 12اپریل کو ملک بھر کے ایک سو کے قریب سینماگھروںمیں ہوگی ۔فلم کی کاسٹ میں عدنان خان ،ماہی خان ،شاہد حمید،راشدمحمود،لکی ڈئیر ، اچھی خان اورعامرقریشی شامل ہیں۔

You might also like

Comments are closed.