کھیل

ویرات کوہلی کے کیچ چھوڑنے پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے جیمز اینڈرسن کو ماضی یاد کروادیا

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے کیچ چھوڑنے پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے جیمز اینڈرسن کو ماضی یاد کروادیا۔سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی نے میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑا لیکن تاہم بروقت تھرو کرکے انھیں رن آو¿ٹ کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے ٹوئٹر ہینڈل سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوگئی۔ اس ویڈیو پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے بھی اپنے تاثرات کا دلچسپ انداز میں اظہار کیا۔ انھوں نے ساتھی کھلاڑی جیمز اینڈرسن کو مخاطب کرتے ہوئے اسی طرح کا ایک واقعہ انھیں یاد کروایا۔واضح رہے کہ جس طرح کوہلی نے کیچ ڈراپ کرکے سامنے ٹیم کے کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا بالکل اسی طرح اسٹورٹ براڈ نے بھی رن آو¿ٹ کردیا تھا۔یہ واقعہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران پیش آیا جب جیمز اینڈرسن 29ویں مرتبہ ایک اننگ میں 5 وکٹیں لینے سے ایک وکٹ دور تھے۔اینڈرسن کی گیند پر براڈ نے اظہر علی کا ایک آسان کیچ گرادیا تاہم فوراً گیند اٹھا کر انھوں نے وکٹوں کی جانب پھینکی جو سیدھی اسٹمپس پر جا لگی اور محمد عباس رن آو¿ٹ ہوگئے۔اس وکٹ کے بعد انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی خوش دکھائی نہیں دے رہا تھا، شاید تمام ہی کھلاڑی اینڈرسن کے وکٹ نہ لینے پر افسردہ تھے۔
٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: