ماڈل اقرا سعید کا موت سے قبل منشیات استعمال کرنے کا انکشاف

لاہور 22 سالہ ماڈل اقرا سعید کے مرنے سے قبل منشیات کا استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

آنکھوں میں ماڈلنگ کے خواب سجائے کراچی سے لاہور منتقل ہونے والی 22 سالہ ماڈل اقرا سعید کی گزشتہ روز اچانک موت سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اقرا نے مرنے سے قبل منشیات استعمال کی تھی۔

اقرا سعید کو دوروز قبل لاہور کے علاقے گلشن راوی کے رہائشی عثمان، حسن بٹ اورعمر رضانامی تین افراد نے لاہور شاہدرہ گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال میں طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث داخل کروایا تھا بعد ازاں یہ تینوں افراد وہاں سے غائب ہوگئے تھے۔ اسپتال کے عملے کی جانب سے اقرا عزیز کو بے ہوشی کی حالت میں ہی علاج کی سہولت مہیا کی گئی تاہم ماڈل جانبر نہ ہوسکی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اقرا سعید کو موت سے قبل نشہ آور اشیا دی گئی تھی جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔…

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.