کراچی میں ماڈل گرل کی ہلاکت، مقتولہ کی قبر کشائی کا حکم

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ماڈل گرل کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقتولہ رباب کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق قبر کشائی ہونے کے بعد مقدمہ کا چالان جمع کرایا جائے گا۔ مقدمہ میں نامزد ملزمہ روبینہ اور ملزم عاطف شاہ سمیت 4 ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

ماڈل گرل رباب عرف ہانی زیدی عائشہ منزل کی رہائشی تھی جسے ابارشن کے لیے فیملی کئیر اسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔ ہلاکت کے بعد عملے نے اپنا جرم چھپانے کے لیے 22 فروری کو ماڈل کی لاش سپارکو روڈ ایدھی قبرستان گیٹ نمبر چھ کے پاس پھینک دی تھی۔…

You might also like

Comments are closed.