فلم جنون عشق کا پریمیئر شو ہوا پرنس سینما میں

اردو فلم "جنون عشق” ملک بھر کے سو سے زائد سینماؤں میں ریلیز کردی گئی .فلم کا پریمیئر شو گزشتہ روز پرنس سینما میں منعقد ہوا جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر شخصیات نے شرکت کی. جن میں عدنان خان, صفدر خان, ڈائریکٹر مسعود بٹ, چودھری اعجاز کامران, ظفر عباس کچھی,ریا ,گل اور اصغر علی شامل تھے. فلم کے ہیرو عدنان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ فلم ایک ایسے وقت ریلیز ہوئی ہے جب انڈین فلموں پر پابندی ہے اس کا فائدہ پاکستانی فلموں کو ہوگا عدنان خان نے کہا کہ پاکستانی عوام کو پاکستانی فلم کو سپورٹ کرنا چاہے. فلم پروڈیوسر اصغر علی نے کہا کہ فلم لاہور کراچی ملتان گوجرانوالہ فیصل آباد سمیت سو سے زائد سنیماؤں میں لگائی ہے یہ فلم مکمل طور پر میڈ ان پاکستان ہے. فلم کی کاسٹ میں عدنان خان عامر قریشی ماہی خان ماہ نور راشد محمود شاہد حمید اور دیگر شامل ہیں. فلم کے گانے راحت فتح علی سائرہ نسیم اور حمیرا چنا نے گائے ہیں فلم کا میوزک ایم ارشد کا ہے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.