لیجنڈ رائٹر ناصر ادیب بھارتی فلم لکھنے وینکور پہنچ گئے

بھارتی پروڈیوسر اقبال ڈھلوں اور ڈی پی ارشی کے ساتھ فلم کی کہانی پر تبادلہ خیال

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ رائٹر ناصر ادیب کو بھارتی فلم پروڈیوسر نے فلم کی کہانی لکھنے کینیڈا بلا لیا. ناصر ادیب کینیڈا کے شہر وینکور میں فلم "ریٹرن آف جٹ جیونہ مور”کی کہانی لکھنے میں مصروف ہیں. کینیڈا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی رائٹر ناصر ادیب نے بتایا کہ ان کو جب حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملا تو ٹیلی ویژن پر بھارتی پروڈیوسر اقبال ڈھلوں نے ان سے رابطہ کیا اور فلم لکھنے کی آفر کردی اور کینیڈا کا ٹکٹ بھیج کر مجھے وہاں بلا لیا

.میں جب کینیڈا پہنچا تو اقبال ڈھلوں اور ڈی پی ارشی نے ان سے فلم ریٹرن آف جٹ جیونہ مور کی کہانی ڈسکس کی. ناصر ادیب نے بتایا کہ وہ فلم کی کہانی لکھ رہے ہیں اور یہ فلم ایک بہت بڑی فلم ثابت ہوگی.

You might also like

Comments are closed.