ارفع فریال کی ضد مقبول ہوگئی

سوشل میڈیا میں ڈب میش ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ارفع فریال کی ڈرامہ سیریل ”ضد“ عوامی پذیرائی حاصل کرنے لگی .بہترین اداکاری کی وجہ سے ارفع کو مزید ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی آفرز ملنا شروع ہوگئی ہیں. اداکارہ ارفع فریال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وکالت کی ڈگری حاصل کر رہی ہوں جو آخری مراحل میں ہے گزشتہ کئی سالوں سے سوشل میڈیا میں ڈب میش ویڈیو بنارہی ہوں مجھے اندازہ نہیں تھا ڈراموں فلموں کی آفرز ملنا شروع ہونگی مجھے اداکار ہمایوں سعید نے اپنی فلم میں کام کی آفر کرادی جبکہ بہت سے ٹی وی ڈراموں کی سکرپٹ دیئے جن میں سے مجھے ڈرامہ سیریل ”ضد“ کا سکرپٹ اچھا لگا جس میں مرکزی کردار نبھارہی ہوں .
انہوں نے کہا میں نے ہمایوں سعید کو ڈراموں فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی میں نے کہا تھا کہ مجھے ایکٹنگ کرنا نہیں آتی اس پر اداکار ہمایوں سعید نے جواب دیا ہمیں ایسے ہی ایکٹرز کی تلاش ہے جو کہتے ہمیں ایکٹنگ نہیں آتی انہوں نے مجھے ڈب میش ویڈیو دیکھ کر ہی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کی آفر دی ان کا کہنا تھا کہ آپ سب سے پہلے ہماری پروڈکشن کےلئے کام کریں اداکارہ ارفع فریال نے کہا کہ ڈب میش ویڈیو بنانے میں اور حقیقت میں کیمرے کے سامنے کام کرنا بہت مشکل ہے لیکن میرے لیئے یہ تجربہ خوشگوار رہا میرے دل میں فنکاروں کی ڈائریکٹرز کی اور پروڈکشنز سے جوڑے ہر فرد کےلئے مزید عزت بڑھ چکی ہے کیونکہ مجھے اندازہ ہوگیا ہے کہ کتنی مشکل اور محنت کے بعد ٹی وی ڈرامے فلمیں کمرشلز تیار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈب میش ویڈیو بنانا کبھی نہیں چھوڑوں گی کیونکہ مجھے ویڈیو بنانا اچھا لگتا ہے جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ میری ویڈیو کو فالو اور پسند کرتے ہیں میں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا میرے ویڈیوز ایسے وائرل ہونگی اور مجھے شوبز میں کام کی آفرز ملے گی یا میں اداکارہ بن جاوں گی، میرے تمام خاندان میں کوئی بھی شوبز سے وابستہ نہیں ہے بڑی مشکل سے شوبز میں کام کی اجازت ملی ہے انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم کی آفرز تو ملی ہے لیکن فلم میں کام کی حامی نہیں بھری .

You might also like

Comments are closed.