گلوکارہ میگھا کے کیرئیر کی پہلی دھمال ریلیز

گلوکارہ میگھا نے اپنی گلوکاری کے کیرئیر کی پہلی دھمال ’’میں دیوے بالاں گی لعلن سرکار دے‘‘ سوشل میڈیا پر ریلیز کردی.دھمال کے ریلیز ہوتے ہی اس کی پزیرائی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا.

دھمال میں سخی لعل شہباز قلندر کے دربار اور زیارات کی عکسبند بھی نہایت خوبصورتی سے کی گئی ہے، دھمال کے شاعر علی بخاری جبکہ موسیقی طارق طافو نے ترتیب دی ہے ۔

میگھا نے دھمال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چاہتی تھی کہ میں سخی لعل شہباز قلندر کے دربار پر حاضری دوں اور وہاں پر دھمال کروں میری یہ خواہش پوری ہوگئی ہے. مجھے بڑی خوشی ہے کہ آج میں نےدھمال کو ریلیز کردیا ہے امید ہے میری حاضری قبول ہوگی.

You might also like

Comments are closed.