فواد چوہدری سوشل میڈیا پر بھی چھا گئے

وزیرسائنس کے میمز کی بھرمار

دوست بھی دشمنوں کی صف میں شامل,,,وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر بننے والے میمز وزیراعظم عمران خان بھی فارورڈ کرنے لگے حسِ مزاح کو سیاسی مخالفین پر استعمال کرنے والے فواد چوہدری ان دنوں سوشل میڈیا پر خود مذاق بنے ہوئے ہیں ۔ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہو یا بچوں کی مضبوط بنیاد،،،شادی ہو یا آسمانی بجلی،،، سوشل میڈیا پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے میمز خوب ہٹ ہیں مزیدار بات یہ ہےکہ فواد چوہدری خود بھی ان میمز کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ روزانہ ہی مزاح سے بھرپور میمز آتی ہیں اورمیں اپنے میمز سے خوب لطف اندوز ہوتا ہوں اور یہ میمز میں خود بھی اکثر لوگوں کو فارورڈ کردیتا ہوں۔ وزیرسائنس نے ایک ٹی وی پروگرام میں اس بات کا برملا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی مجھے میری ہی ایک میم بھیجی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کیلئے جاتا ہے۔ فواد چوہدری اکثر اپنے بیانات کی بدولت خود ہی دوسروں کو مذاق کا سامان فراہم کردیتے ہیں ،،، وزیرموصوف سب سے زیادہ مذاق اس وقت بنے جب انہوں نے وہ شہرہ آفاق بیان دیا جس میں انہوں نے ہیلی کاپٹر کا فی کلومیٹر خرچ 55 روپے 74 پیسے بتایا تھا۔

You might also like

Comments are closed.