مریم نواز پیر سے سیاست کا باقاعدہ آغاز کریں گی

مریم نواز کا ٹویٹ کئی سیاستدانوں کے طویل بیانات پربھاری ہوتا ہے

مریم نوازپیر سے سیاست کا باقاعدہ آغاز کریں گی،،،20 مئی کے پارٹی اجلاس میں مریم نوازبطور نائب صدر شریک ہوں گی،،،پرویز رشید کہتے ہیں بلاشبہ مریم نواز نہایت طاقتور سیاسی آواز ہیں پاکستان مسلم لیگ نون کے 20 مئی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مریم نواز کی پہلی باضابطہ موجودگی سے ان کی بطور نائب صدر تقرری کے حوالے سے پارٹی میں ان کے موثر باضابطہ کردار کا آغاز ہوگا۔ نواز شریف کی ہدایت پر ن لیگ کے اعلیٰ رہنماء سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مستقبل کا لائحہ عمل بشمول احتجاجی مہم کے حوالے سے غور کرنے کیلئے جمع ہوئے۔ ن لیگ کے سینئررہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز بلا شبہ ایک سیاسی حقیقت اور نہایت طاقتور سیاسی آواز ہیں۔ انہوں نے بھی تصدیق کی کہ مریم 20 مئی کے ن لیگ کے سیشن میں شرکت کریں گی جس سے پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ان کی پہلی باقاعدہ موجودگی ہو گی۔ اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں کہ دیگر جماعتوں اور حکومت کے مختلف سیاستدانوں کے طویل بیانات کے مقابلے میں مریم نواز کی ایک ٹویٹ ہی بہت اہم ہے۔ بہت سی جگہوں پران کی پوسٹ ہنگامہ برپا کر دیتی ہے۔ کسی بھی انتخاب میں حصہ لینے والا مسلم لیگ ن کا فرد اپنی انتخابی مہم کے دوران کم سے کم ایک مرتبہ مریم نواز سے خطاب کرنے کی درخواست کرتا ہے تاکہ ان کے مستقبل کے امکانات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ابھی تک ن لیگ عمران خان حکومت کو ہٹانے کیلئے گلیوں میں ہنگامے پھیلانے سے دور رہی ہے جس سے یوں لگتا تھا کہ شاید وہ اس حکومت کو مزید وقت دینا چاہتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی مشترکہ احتجاج شروع کرنے کا متعدد بار مطالبہ کرچکی ہے۔

You might also like

Comments are closed.