رانگ نمبر 2 کو سنسر سرٹیفیکیٹ جاری

لالی وڈ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”رانگ نمبرٹو“ کو بغیر کسی کٹ کے سنسر سرٹیفیکیٹ جاری ۔ عید الفطر پر سنیماؤں کی زینت بنے گی۔
ڈسٹری بیوشن کلب کے تعاون سے بنائی گئی فلم شائقین کیلئے عید گفٹ ہے جس میں فیملی کے تمام اراکین کی تفریح کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
خوشیوں کے تہوار عید الفطر پر پاکستانی فلموں کے شائقین کیلئے لالی وڈ کی جانب سے طنز و مزاح سے بھر پور فلم رانگ نمبر ٹو کی نمائش کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ فلم کو وفاقی سنسر بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ سنسر بورڈز نے بغیر کسی سنگل کٹ کے عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے اور فلم اب عید الفطر پر پاکستانی سرکٹ کے تمام سینماؤں میں بیک وقت نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی بین الاقوامی ریلیز کیلئے بھی معاملات فائنل ہو چکے ہیں اور رانگ نمبر ٹو پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، ناروے سویڈن سمیت دیگر ممالک میں سینماؤں کی زینت بنے گی۔دوسری جانب رانگ نمبرٹو کی سٹار کاسٹ فلم کی تشہیر کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ چکی ہے جہاں فلم کے ڈائریکٹر یاسر نواز، لیڈ جوڑی سمیع خان، نیلم منیر اور دیگر فنکاروں نے مقامی شاپنگ مال میں واقع سنیما گھر کا دورہ کرکے مداحوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شائقین بالخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے فلم کی سٹار کاسٹ کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور فلم کے ٹریلر، ریلیز کئے گئے گیتوں کو سراہتے ہوئے فلم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

You might also like

Comments are closed.