عامر غلام علی کا ہنگامہ برپا،ٹیزر جاری

مکمل ویڈیو سونگ عید پر ریلیز ہوگا

گلوکار عامر غلام علی کا گایا سونگ "ہنگامہ ہے کیوں برپا” کا ٹیزر جاری ، مکمل سونگ ریلیز سے پہلے ہی ہٹ ہوگیا۔عامر غلام علی نے اپنے والد بین الاقوامی غزل گائیک غلام علی کی سپر ہٹ غزل ہنگامہ ہے کیوں برپا کو نئے انداز سے گا کر موسیقی کی دنیا میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔اب تک اس سونگ کو عامر غلام علی کے ہزاروں فینز نے ہٹ کیا ہے۔عامر غلام علی نے اپنے اس سونگ میں ماڈلنگ بھی کی ہے۔ماڈل زندگی کافی عرصہ بعد کسی پراجیکٹ میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔عامر غلام علی کا یہ مکمل ویڈیو سونگ عید پر ریلیز ہورہا ہے۔

You might also like

Comments are closed.