شوبز میں آنے کا خواب پورا ہونے جارہا ہے،ماڈل رابعہ خان

ماڈل رابعہ خان کراچی سے لاہور شفٹ ہوگئیں۔ رابعہ خان نے لاہور شفٹ ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاہور میں فلم ٹی وی اور کمرشلز میں حصہ لیں گی۔رابعہ خان نے کہا کہ مستقبل میں جو بھی پروجیکٹس کروں گی وہ سوچ سمجھ کر ہی کروں گی ۔ایک سوال کے جواب میں رابعہ خان نے کہا کہ شوبز میں آنا ان کا بچپن سے ہی ایک خواب تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے۔لاہور شوبزنس کا گڑھ ہے اور میں اسی لیے کراچی سے لاہور شفٹ ہوئی ہوں۔

You might also like

Comments are closed.