ڈسٹری بیوشن کلب کا عید پر تحفہ, ہیر مان جا کی نمائش ہوگی

لالی وڈ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”ہیر مان جا“ کا ٹریلر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب، فلم عیدالاضحی پرنمائش کیلئےا پیش کی جائے گی۔ڈائریکٹراظفر جعفری کی زیر ہدایت بنی فلم میں ٹی وی اور فلم کی معروف جوڑی علی رحمان اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ ڈسٹری بیوشن کلب نے خوشیوں کے تہوار عیدالاضحی کے موقع پر پاکستانی فلموں کے شائقین کیلئے اینٹرٹینمنٹ کی رولر کوسٹر رائیڈ”ہیر مان جا“ کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جس کا ٹریلر گذشتہ روزسوشل میڈیا کے ساتھ ملک کے تمام سنیماؤں میں ریلیز کردیا گیا ہے جسے فلمی حلقوں کے ساتھ ساتھ شائقین نے بھی خوب سراہا ہے۔ آئی آر کے بینر تلے ”ہیر مان جا“ اس کامیاب ٹیم کی نئی پیشکش ہے جو اس سے قبل جانان اورپرچی جیسی فلمیں بنا چکے ہیں جبکہ فلم کی لیڈ کاسٹ علی رحمان اور حریم فاروق عہد حاضر میں ٹی وی کے ساتھ فلمی صنعت کے نامور فنکاروں میں شامل ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے فلمی حلقوں کو ”ہیر مان جا“ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک نوجوان نسل کو درپیش حالات اور مسائل کے مد نظر لکھی گئی ہے جبکہ معروف فنکار میکال ذوالفقار، آمنہ شیخ، شیزعلی خان، عابد علی اور احمد علی اکبر نے مہمان کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چارچاند لگادئیے ہیں.

You might also like

Comments are closed.