عید سے پہلے عیدی,ای ایم آئی نے فنکاروں کے دل جیت لئے

عمید ریاض نے فنکاروں میں رائیلٹی چیک تقسیم کئے

الیکٹریکل میوزک انڈسٹری کی جانب سے معروف گلوکاروں موسیقاروں کو رائلٹی چیک دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں گلوکاروں نے پرفارم کرکے سماں باندھا ۔تفصیلات کے مطابق ای ایم آئی کمپنی کے روح رواں عمید ریاض نے مقامی ہوٹل میں رائلٹی چیک ایک پروقار اور بارونق تقریب میں موسیقار استاد طافو خان، گلوکارہ افشاں عباس، موسیقار ایم اشرف کے صاحبزادے ایم ارشد ،موسیقار بخشی وزیر کے صاحبزادے بوبی وزیر او ر گلوکار شوکت علی کے صاحبزادے امیر شوکت علی اور موسیقار نثار بزمی مرحوم کا چیک ان کے شاگرد گلوکار تنویر آفریدی نے وصول کیا. ان فنکاروں نے ای ایم آئی کی جانب سے رائلٹی دینے کو سراہا.اس موقع پر گلوکارہ افشاں عباس نے اپنا گایا ہوا سپر ہٹ گانا "زندگی تماشا بنی "گا کر سماں باندھا.گلوکار امیر شوکت, بوبی وزیر اور طارق طافو نے بھی پرفارم کیا.



You might also like

Comments are closed.