اداکارہ تبارکہ کو قتل کی دھمکیاں

فلم اور اسٹیج اداکارہ تبارکہ کو جان سے مارنے کی نا معلوم نمبر سے دھمکياں ملنا شروع ۔تبارکہ نے بتایا کہ مجھے نامعلوم نمبرز سے کالز آرہی ہيں اور شوبز ميں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی فيملی کے ساتھ گھر سے باہر نکلتی ہيں تو نامعلوم نمبر پليٹ والی گاڑياں ان کا پيچھا کرتی ہيں۔ تبارکہ کا کہنا ہے کہ پوليس کو بھی رپورٹ کی ليکن تاحال کچھ نہيں بنا۔ تبارکہ نے وزيراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے اپيل کی کہ وہ انہیں تحفظ فراہم کریں اور فنکاروں کی زندگياں بچائیں. بليک ميلرز کو گرفتار کرکے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

You might also like

Comments are closed.