احتساب کا ڈراپ سین ہوچکا، محرم کے بعد اسلام آباد لاک ڈاؤن ہوگا، فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام(ف)کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک بھر میں کامیاب ترین ملین مارچ کے بعد پشاور، کوئٹہ میں ملین مارچ کا انعقاداور اسلام دھرنے کے فیصلے نے اقتدار کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے،

جمعیت علمائے اسلام(ف) صوبہ خیبر پختونخوا کی نومنتخب مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب ارکان مجلس عاملہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں آنیوالے حالات کے حوالے سے توقع ظاہر کی صوبائی مجلس عاملہ پورے صوبے میں جمعیت علمائے اسلام کو منظم کرنے اور درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی

You might also like

Comments are closed.