پاکستانی مصور نے صدر ٹرمپ کے لیے فن پارہ تیار کر لیا

وزیراعظم سیکریٹریٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو کامیاب بنانے کیلیے وزارت اطلاعات و نشریات کو خصوصی ٹاسک دے دیا جس کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے نے ملک کے ممتاز مصور حنیف اللہ خان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حنیف اللہ خان نے ملتان کے قدیم ترین کرافٹ اونٹ کی کھال سے تیار کردہ گلدان پر امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر پینٹ کی ہے، حنیف اللہ خان کا تیار کردہ فن پارہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کریں گے، ملک کے ممتاز مصور حنیف اللہ خان کا کہنا ہے کہ ملک کا وقار اور عزت ہر چیز پر مقدم ہے، پاکستان میرا ملک ہے اور اس ملک نے مجھے دنیا بھر میں پہچان دی ہے، فن مصوری سے گزشتہ کئی برسوں سے میرا تعلق ہے

You might also like

Comments are closed.