الحمراء کلچرل کمپلیکس میں تیسری چلڈرن ڈرائنگ ورکشاپ

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس اطہر علی خان نے ورکشاپ کاا فتتاح کی

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا کلچرل کمپلیکس،قدافی سٹیڈیم میں 13روزہ تیسری چلڈرن ڈرائنگ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے ورکشاپ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر کہا کہ ورکشاپ کا مقصد بچوں کی صلاحیتوں کو جلابخشنا ہے،مستقبل کے معماروں کی اعلیٰ تربیت کے لئے الحمراء ٹھوس اقدامات کررہا ہے،ایسی مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے بچوں کو جدید آرٹ سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملتی ہے،انکی تعمیری و تخلیقی صلاحیتیں نکھرتی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ الحمرا ترجیحی بنیادوں پر ہونہاروں کی درست سمت میں راہنمائی کے لئے باقاعدہ پروگرام تشکیل دے رہا ہے۔ورکشاپ میں 40بچے شرکت کر رہے ہیں۔ورکشاپ 26جولائی تک جاری رہے گی،ورکشاپ کے اختتام پر بچوں کو سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ورکشاپ میں شرکت کرنے بچوں نے الحمراء آرٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا۔بچوں کے والدین نے اس ورکشاپ کے انعقاد پر الحمرا آرٹس کونسل کی انتطامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیااور ادارہ کے ادب دوست ماحول کو سراہا۔

You might also like

Comments are closed.