فیس بک پر سابق آرمی چیف کی فیملی سے متعلق گمراہ کن تصاویر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ

سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کا جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کی فیملی کو بدنام کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کے روبرو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے درخواست دائر کی

26 جولائی 2018 کو سوشل میڈیا پر امریکی فوجی کیساتھ چند لڑکیوں کی تصاویر وائرل ہونے کی رپورٹ ملی، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل

سوشل میڈیا کی پوسٹ میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی بیٹی کی شادی امریکی فوجی سے ہونے کا دعوی کیا گیا، ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر مذکورہ تصاویر صدیق احمد بٹ نامی اکائونٹ سے اپ لوڈ کی گئیں، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل

سوشل میڈیا پر سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے خاندان کیخلاف کمنٹس کئے گئے، ایف آئی اے

سابق آرمی چیف کیخلاف مواد اپ لوڈ کرنے والے سوشل میڈیا اکائونٹ پر تمام ٹیکنیکل تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل

ملزم شفیق بٹ سپر ٹائون ڈیفنس لاہور کا رہائشی ہے، ایف آئی اے رپورٹ

ملزم نے ایف آئی اے میں پیشی کے دوران مذکورہ تصاویر کو اپ لوڈ کرنے کا اعتراف کیا، ایف آئی اے رپورٹ

ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے لاپروائی اور غلطی سے مذکورہ تصاویر کو سابق آرمی چیف کے خاندان سے منسوب کیا، ایف آئی اے رپورٹ

ملزم کے قبضہ سے تمام ڈیجیٹل میڈیا برآمد کر لیا گیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل

ملزم صدیق بٹ نے جان بوجھ کر فیس بک پر سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کیخلاف مواد اپ لوڈ کیا، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل

ملزم صدیق بٹ کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 155 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، استدعا

You might also like

Comments are closed.