طیب غنی نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا

لاہورخوبرو ماڈل طیب غنی نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ماڈل طیب غنی نے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہی لاہور میں رہائش اختیار کر لی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھ میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے اور میں محنت کے بل بوتے پر اپنی ایک الگ اور منفرد شناخت بنانا چاہتا ہوں۔ طیب غنی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ آغاز پر ہی مجھے بہت سارے پراجیکٹس کی آفرز ہوئی ہیں اور بہت جلد میں فیشن شوز اور ٹی وی سکرین پر نظر آؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ اور ایکٹنگ میرا جنون ہے اور مستقبل کیلئے میں بہت محنت کر رہا ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ میں شائقین کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔

You might also like

Comments are closed.