میرا کے دبئی میں رکنے کی اصل کہانی کیا ؟

اداکارہ میرا کا پاسپورٹ دبئی میں ایکسپائر ہونے پر ضبط کر لیا گیا۔ اداکارہ میرا کے مینیجر حسن نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا کا پاسپورٹ ایکسپائر ہونے پر دبئی حکام نے ضبط کر لیا تھا اور اب ان کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور امید ہے کہ اداکارہ میرا ایک دو دن میں دبئی سے پاکستان واپس آجائیں گی ۔میرا عید پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ ہی کریں گی۔متضاد اطلاعات کے مطابق اداکارہ میرا کا پاسپورٹ دبئی میں ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کے بعد ضبط کرلیا گیا ہے۔
اداکارہ میرا نے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایشو نہیں ہے ۔میرا دبئی کا ریڈیننس ویزا رینیول کے لیے گیا ہوا تھا ۔کیونکہ میرا دبئی کا ویزہ ختم ہورہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ میں کسی کونٹو ورسی میں نہیں پڑنا چاہتی ۔آگے بڑھنا چاہتی ہوں۔اپنی فلم پرے ہٹ لو کی پروموشن کے لئے دبئی میں ہوں۔عاصم رضا میرے فیورٹ ڈائریکٹر اور شہر یار منور بہترین پروڈیوسر ہیں۔ان دونوں کے ساتھ کام کرکے بڑا اچھا لگا اور بہت مزا آیا۔بات پھر وہی ہے کہ میرا کے مینیجر حسن کے مطابق میرا کے پاسپورٹ کا ایشو ہے اور اداکارہ میرا کے مطابق دبئی کے ریڈیننس ویزا کا معاملہ ہے ۔اصل کہانی کیا ہے اس کا ابھی کچھ پتہ نہیں۔

You might also like

Comments are closed.