کیا میرا جیل یاترا کریں گئیں ؟

اداکارہ میرا کا پاسپورٹ دبئی حکام نے ضبط کرلیا۔ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کا پاسپورٹ دبئی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے کیونکہ میرا نے دبئی میں ایک خاتون کو مارا پیٹا اور اس پر تشدد کیا ۔جس پر دبئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میرا کا پاسپورٹ اپنے قبضہ میں لیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا کئی روز سے دبئی میں ہی ہیں اور ان کا پاسپورٹ دبئی پولیس کے پاس ہے ۔میرا کے خلاف مار پیٹ اور تشدد کی رپورٹ دبئی کے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔ جس کے بعد میرا کا پاکستان آنا مشکل ہوگیا ہے ،میرا کے مبینہ شوہر کیپٹن نوید اس صورت حال سے سخت پریشانی کا شکار ہیں۔دبئی کے قانون کے مطابق اگر میرا پر جرم ثابت ہوگیا تو میرا دبئی میں بلیک لسٹ اور انہیں سزا بھی ہوسکتی ہے ۔

You might also like

Comments are closed.