گلوکارہ مہک علی کینیڈا اور امریکہ میں پرفارمنس کے لئے تیار

گلوکارہ مہک علی رواں ماہ کینیڈا اور امریکہ میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔ گلوکارہ کو امریکہ میں مقیم کینیڈا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی نے خصوصی دعوت دی ہے ۔مہک علی جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ میوزیکل شوز میں کینیڈا کے مختلف شہروں میں پرفارم کریں گئیں۔ گلوکارہ مہک علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین چار سالوں سے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام مختلف میوزیکل شوز منعقد کئے جاتے ہیں جس میں ہر سال پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کےلئے اپنی فنی خدمات پیش کر رہی ہوں جہاں میں عید اور خصوصی طور پر جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ میوزیکل شو میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرونگی انہوں نے کہا کہ ان دنوں پاکستان میں مختلف عید شو اور جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں پرفارمنس کرچکی ہوں جبکہ میں نے گزشتہ ماہ اپنے دو سونگ بھی تیار کرلئے ہیں جن میں ایک کی ویڈیو یہاں تیار کرلی گئی جبکہ ایک ویڈیو سونگ کو کنییڈا میں خوبصورت مقامات پر عکسبند کیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.