تماثیل تھیٹر میں ڈالر بکرا ہائے مہنگائی میں آفرین بھٹی کی پرفارمنس, لاہور میں آتے ہی چھا گئی

لاہور کے تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ” ڈالر بکرا ہائے مہنگائی” عید پر پیش کئے جانے والے ڈراموں میں بازی لے گیا.اداکارہ آفرین بھٹی کی آئٹم سونگ پر شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے. تفصیلات کے مطابق تماثیل تھیٹر میں ڈائریکٹر نسیم وکی کا ڈرامہ ڈالر بکرا ہائے مہنگائی جاری ہے .ڈرامہ کی کاسٹ میں نسیم وکی, ہنی البیلا, گوشی خان, فرخ شاہ, آفرین بھٹی, فیہ خان, ہیر جٹ, سفیرہ, مہک نور اور دیگر شامل ہیں. اداکارہ آفرین بھٹی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پہلی بار ڈرامہ کررہی ہوں. نسیم وکی کے ساتھ ڈرامہ کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے. مجھے بہت پزیرائی ملی ہے. ڈرامہ پروڈیوسر کاشف وکی اور قیصر ثناء اللہ خان نے کہا کہ نسیم وکی نے معیاری ڈرامہ پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لئے ہیں. تماثیل تھیٹر میں آج مہنگائی کے اس دور میں سستی تفریح فراہم کرنا ہمارا مشن ہے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.