ہر دل کی آواز. پاکستان زندہ باد. ساحر علی بگا کو مل گیا پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ

ہردل کی آواز پاکستان زندہ باد, حکومت پاکستان نے میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار ساحر علی بگا کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے. ساحر علی بگا کو یہ ایوارڈ ان کی میوزک کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیا ہے. گلوکار ساحر علی بگا نے جہاں پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے کام کیا ہے. وہیں ساحر علی بگا نے دہشت گردی کےخلاف مہم میں اپنی گائیکی سے دشمن کو للکارا ,ساحر علی بگا اپنی آواز سے پاکستان اور بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کے دل کی آواز بنے. ساحر علی بگا کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ 23مارچ 2020ء میں دیا جائے گا. گلوکار ساحر علی بگا نے ایوارڈ ملنے پر کہا کہ یہ سب اللہ تعالی کے بعد میرے والدین اور میرے پرستاروں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے. میں حکومت پاکستان اور پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اس قابل سمجھا.اب مجھ پر اور بھی ذمہ داری عائد ہوگئی ہے. ان شاء اللہ اپنی ذمہ داری کو بھر پور طریقے سے نھباؤں گا.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.