غلام محی الدین کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ 23مارچ کو ملے گا

حکومت پاکستان غلام محی الدین کو ان کی فن کے اعتراف میں ایوارڈ دے رہی ہے

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار غلام محی الدین کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کے اعلان کا شوبز حلقوں نے خیرمقدم کیا ہے. حکومت پاکستان نے غلام محی الدین کو پاکستان فلم انڈسٹری میں نمایاں فنی خدمات اور سماجی سرگرمیوں کے اعتراف میں ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے, وہ اپنا یہ ایوارڈ آئیندہ سال 23مارچ 2020ء میں وصول کریں گے. غلام محی الدین نے اپنا فلمی سفر شباب فلمز کی فلم میرا نام ہے محبت سے کیا تھا اب تک ان کے کریڈٹ پر سو سے زائد اردو اور دو سو سے زائد پنجابی فلمیں ہیں. غلام محی الدین نگار ایوارڈ, گریجویٹ ایوارڈ, بولان ایوارڈ ,کیلیفورنیا میئر کی جانب سے ایوارڈ کے علاوہ سینکڑوں ایوراڈ اور اعزازات لے چکے ہیں. شوبز حلقوں نے غلام محی الدین کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ غلام محی الدین پاکستان شوبز کے وہ آرٹسٹ ہیں جہنوں نے ہمیشہ اپنے کام سے انصاف کیا ہے انہیں حکومت پاکستان نے یہ ایوارڈ دے کر اس ایوارڈ کی عزت بڑھا دی.

You might also like

Comments are closed.