وزیر ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ انڈیا اسرائیل کے ساتھ ملکر پندرہ سال سے پاکستان کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کر رہا تھا ،انڈیا پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کرانا چاہتا تھا تاہم بری طرح ناکام ہوا۔ میںپاکستان ہوں امن میری پہچان ہے کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیر ماحولیات زرتاج گل نے کہاکہ انڈیا اور اسرائیل مللر پاکستان کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کر ررہے تھے تاہم پاکستان قیامت تک قائم رہے گا اور ایک دن دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنے گا۔ صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار یاسر الیاس کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے خلاف ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم امن پسند قوم ہیں۔تقریب کے اختتام پر زرتاج گل کو لیڈی آف انسپائریشن کی شیلڈ پیش کی گئی۔
٭٭٭٭٭
انڈیا اسرائیل کے ساتھ ملکر پندرہ سال سے پاکستان کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کر رہا تھا، زرتاج گل
