شوبزانٹرٹینمنٹ

ایسرابلگیچ نے انسٹا پر 2020ء کی خوبصورت یادیں شیئرکردیں

Bolti News

شہرہ آفاق ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ‘ایسرا بلگیچ’ نے سوشل میڈیا پر 2020 سے متعلق خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔یوں تو پاکستان میں عرصہ دراز سے ترکی ڈرامے نشر ہو رہے ہیں مگر تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلگیچ کو پاکستان میں دیگر ترکی فنکاروں کے مقابلے میں زیادہ شہرت ملی ہے۔حال ہی میں ایسرا بلگیچ نے انسٹاگرام پر گزشتہ سال 2020 ء سے متعلق خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں ہیں۔شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہیں وہ آرام کر رہی ہیں تو کہیں اسکوٹی چلاتی نظر آرہی ہیں۔ایسرا بلگیچ کی جانب سے اپنے اس پوسٹ پر کیپشن دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ‘ پولینڈ اور ویانا، 2020ء ‘ایسرا بلگیچ کی اس پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: