تحفظ کی خاطر بھارت میں گائے کابینہ تشکیل،اپوزیشن نے ڈرامہ قراردیدیا

0

بھارتی صوبے مدھیا پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے گایوئوں کے تحفظ کے لیے ملک میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کی ایک خصوصی گائے کابینہ تشکیل دی ہے۔ تاہم اپوزیشن نے اسے ڈرامہ قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی قیادت والی ریاست مدھیہ پردیش کی شیو راج سنگھ چوہان حکومت نے بھارت میں اپنی نوعیت کی پہلی گائے کابینہ تشکیل دیتے ہوئے 22 نومبر کو گائیوں کے لیے مخصوص پوجا گوپاشٹمی کے دن کابینہ کی پہلی میٹنگ طلب کرنے کا بدھ کے روز اعلان کیا۔وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے ٹوئٹر پر ہندی زبان میں اس نئی گائے کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ریاست میں گائیوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اس کابینہ کی پہلی میٹنگ 22 نومبر کو گوپاشٹمی کے روز، آگرمالوا میں واقع گائیوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ میں منعقد کی جائے گی۔ریاستی حکومت کے اعلان کے مطابق مویشی پروری، جنگلات، پنچائیت، دیہی ترقیات، ریونیو، داخلہ اور کسانوں کے بہود کے محکمے اس کابینہ کا حصہ ہوں گے۔مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے ترجمان دیپک وجے ورگیہ نے بتایا کہ اس فیصلے کا ایک مقصد گائے اور اس کے ذریعہ حاصل ہونے والے وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دیہی روزگار کے متبادل ذرائع پیدا کرنا بھی ہے۔ان کا کہنا تھاصرف صنعت کاری ہی روزگار کا واحد حل فراہم نہیں کرسکتی۔ گائے سے وابستہ معیشت ایک پائیدار معیشت ہے اور پچھلے دو ہزار برسوں سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ گائے پر مرکوز معیشت ماحول دوست بھی ثابت ہوگی۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریسی رہنما کمل ناتھ نے گائے کابینہ کے اعلان پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاسبھی جانتے ہیں کہ اپنی سابقہ 15سال کی اور موجودہ 8 ماہ کی حکومت کے دوران شیو راج چوہان حکومت نے گ ماتا کی حفاظت اور فروغ کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ اس کے برخلاف سابقہ کانگریس حکومت نے فی گائے 20 روپے کی جس مراعاتی رقم کا اعلان کیا تھا اسے بھی کم کر دیا۔کمل ناتھ کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت نے گائیوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدے کیے تھے ان میں سے کسی ایک پر بھی عمل کرنے کے بجائے اب ایک نیا اعلان کر رہی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: