برطانیہ کانئی پٹرول کاروں کی فروخت 2030 سے ختم کرنے کا اعلان

0

برطانیہ سال 2030 سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی فروخت پر پابندی لگا دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قبل ازیں برطانیہ نے اس کے لیے 2035 کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کو وزیر اعظم بورس جانسن کے گرین ریوولوشن یا سبز انقلاب کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جس کے مطابق برطانیہ نے 2050 تک ضرر رساں گیسوں کے مجموعی اخراج کو صفر کی سطح تک لانا ہے۔ برطانیہ گزشتہ برس جی سیون ممالک میں پہلا ایسا ملک بن گیا تھا، جس نے ضرر رساں گیسوں کی مجموعی شرح صفر پر لانے کے لیے قانون سازی کی تھی۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: