مسلسل تیسرے سال سیاہ فام شخص دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار

0

لائف اینڈ اسٹائل اور فیشن میگزین پیپلز نے مسلسل تیسرے سال بھی ایک سیاہ فام مرد کو دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلز میگزین ہر سال نومبر میں پرکشش ترین مرد کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے اور گزشتہ تین سال سے یہ اعزاز حیران کن طور پر سیاہ فاموں مردوں کو حاصل ہو رہا ہے۔رواں سال دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز امریکی اداکار 33 سالہ مائیکل بی جارڈن کو دیا گیا ہے۔اس سے قبل پیپلز میگزین نے 2019 میں 40 سالہ اداکار، گلوکار و نغمہ نگار جان لیجنڈ کوپرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا۔جان لیجنڈ سے قبل 2018 میں ہولی وڈ اداکار 47 سالہ ادریس ایلبا کو 45 سال کی عمر میں میگزین نے دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا تھا۔اس سال پیپلز میگزین نے پرکشش ترین مرد کا اعلان 35 ویں مرتبہ کیا ہے، اس سے قبل میگزین گزشتہ 34 سال میں 34 مرد حضرات کو یہ اعزاز دے چکا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ 35 برس میں دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز حاصل کرنے والے کئی مرد حضرات کو ادھیڑ عمری میں یہ اعزاز حاصل ہوا۔اگرچہ بعض اداکاروں کو 30 سال کی عمر سے قبل ہی دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا، تاہم زیادہ تر مرد حضرات30 سال کے بعد اس اعزاز کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔گزشتہ سال 40 سال جب کہ اس سے قبل 45 سال کے مرد کو دنیا کا پرکشش مرد قرار دیا گیا تھا جب کہ رواں سال 33 سالہ اداکار کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: